قاہرہ ،16؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مصر کی اعلیٰ عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کو سنائی گئی عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق قطرکو خفیہ ریاستی دستاویزات کی فراہمی کے کیس کی حتمی سماعت کے بعد عدالت نے کہا کہ محمد مرسی کو پہلے سنائی جانے والی سزائے عمر قید برقرار رہے گی۔ مصر میں مرسی کو اقتدار سے الگ کرنے کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں معزول صدرکے سینکڑوں حامی مارے گئے تھے جبکہ نئی حکومت نے مرسی کی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دے دیا تھا۔